Posts

Showing posts from August, 2021

ہماری سماجی زندگی میں خرابیوں کی وجوہات کا جائزہ:

آج کے دور کے بشر کی سماجی زندگی کا جائزہ تب ہی لیا جاسکتا ہے جب اُسکی ذاتیات سے جُڑی زندگی کا کُچھ عِلم ہو۔ موضوع اسائنمنٹ سماجی زندگی نے مُجھے شش و پنج کا شکار کردیا ہے.  ایک عام ذی نفس اِس موضوع کے حساب سے سماجی زندگی کا جائزہ کیسے لے جب اُس کے اِرد گِرد کوئ سماج ہی موجود نہ ہو۔ سماجی زندگی میں خرابیوں کا جائزہ کیسے لیا جائے جب پورا آوا ہی بِگڑا ہوا ہو۔ جب ایک چیز سِرے سے ہی دُرست سِمت میں نہ ہو تو کیسے اُسکا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ اگر ہم اپنے اِرد گِرد کے ماحول کا جائزہ لیں تو ہر شخص ہمیں ایک عجیب کیفیت میں کھویا ہوا مِلے گا۔ ہمارے مُلک پاکستان میں ہر شخص مہنگائ اور بے روز گاری کا مارا ہے جیسا کہ رسولِ کائینات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ غُربت انسان کو کفر تَک لے جاتی ہے یہ حدیث ہمارے موجودہ پاکستان کے ماحول کی مکمل عکاسی کرتی ہے جہاں لوگ غُربت اور بے روزگاری کے باعث چوری چکاری جیسے عمل میں ملوث پائے جاتے ہیں تو کہیں گھریلو جھگڑے شوہر بیوی کی نونک جھونک مالک مکان کے کرائےدار سے جھگڑے ایک دفتر میں کام کر رہے ملازم کی اپنے افسر سے ڈانٹ ڈپٹ یہ سب عمل انتہائ عام ہوتے جارہے